منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

دنیا میں سب سے زیادہ تنخواہ کس ملک کے حکمران کی ہے؟ دلچسپ تفصیلات منظر عام پر

datetime 24  مئی‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک) کسی بھی ملک میں صدر یا وزیراعظم کا عہدہ اعلیٰ ترین شمار کیا جاتا ہے اور یہ سوال یقیناً دلچسپ ہے کہ انہیں ان کے کام کے بدلے کتنا معاوضہ ملتا ہے اور خصوصاً یہ کہ سب سے زیادہ معاوضہ کس ملک کے سربراہ کو ملتا ہے۔عالمی سربراہان مملکت کی سالانہ تنخواہوں کے بارے میں جاری ہونے والی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس فہرست میں سب سے اوپر سنگا پور کے وزیراعظم لی شین لونگ ہیں جن کی سالانہ تنخواہ 11,36,515 برطانوی پاﺅنڈ (ماہانہ تقریباً ایک کروڑ 44 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔ ان کے بعد امریکی صدر باراک اوباما کا نمبر ہے جو سالانہ 276522 برطانوی پاﺅنڈ (ماہانہ تقریباً 35لاکھ پاکستانی روپے) کے برابر تنخواہ پاتے ہیں۔ کینیڈا کے سٹیفن ہارپرتیسرے نمبر پر، جرمنی کی اینگلا مرکل چوتھے اور جنوبی افریقہ کے جیکب زوما پانچویں نمبر پر ہیں، جبکہ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈن کیمرون 143669 برطانوی پاﺅنڈ کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سالانہ 20264 برطانوی پاﺅنڈ کے برابر (ماہانہ تقریباً اڑھائی لاکھ پاکستانی روپے) تنخواہ پاتے ہیں۔ان تمام رہنماﺅں کے برعکس پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف کی سالانہ تنخواہ صفر ہے کیونکہ وہ اپنے فرائض بغیر کسی معاوضے کے سرانجام دے رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…