قاہرہ(این این آئی)مصر میں سوشل میڈیا پر ایک منفرد خبر گردش کر رہی ہے۔ یہ خبر ایک بینک کے باہر نصب اے ٹی ایم مشین سے متعلق ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے اس میں بجلی کا کرنٹ آ جانے کی وجہ سے اسے ہاتھ نہیں لگایا جا سکتا بلکہ اسے مشین کے ساتھ لٹکنے والے لکڑی کے ٹکڑے کی مدد سے استعمال کیا جا رہا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق نیٹ کے مطابق لکڑی کے دیسی اسٹائلس کے ساتھ چلائی جانے والی یہ اے ٹی ایم شمالی گورنری دقھلیہ کے دکرنس شہر میں
موجود ہے۔ایک مقامی شہری نے محمود رمضان السعید نے کرنٹ والی اس اے ٹی ایم کی اپنے موبائل فون میں تصاویر محفوظ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔ اے ٹی ایم پر ایک کاغذ پر عربی میں نوٹس چسپا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مشین میں کرنٹ ہے۔ اس لیے ہاتھ کے ذریعے آپریٹ کرنے سے گریز کریں ۔انٹرنیٹ پر بعض صارفین نے اسے جعلی خبر قرار دیا تاہم تصاویر لینے والے صارف کا کہناتھا کہ وہ اس کی تصدیق کرتے ہیں کہ مشین میں کرنٹ ہے۔ یہ اطلاع سچی ہے۔