منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

روس : بھوکے برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا،علاقے میں ایمرجنسی نافذ

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس میں بھوکے برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا، انتظامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔ تفصیلات کے مطابق روس کے علاقے نووایازیملیا میں ریچھوں نے دن دہاڑے حملہ کردیا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے انتطامیہ نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی۔

اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہوکر ریچھ خوراک کی تلاش میں آبادی کارخ کررہے ہیں۔ وفاقی ادارہ برائے ماحولیات نے شہریوں کو ریچھوں پر فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ریچھوں کو جزیرے پر واپس بھیجنے سے متعلق اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ریچھ سےجان بچا کرشارک کےجبڑوں میں پھنسنےوالا بدقسمت نوجوان مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ریچھوں کے ڈر سے شہری گھروں میں محصور ہیں، جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہیں اور والدین اپنے بچوں کو اسکول نہ بھیجنے پر مجبور ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث ریچھ اپنا شکار بھی تبدیل کررہے ہیں، خوراک نہ ہونے کے باعث انسانی آبادی کا رخ کرنے سے مستقبل میں سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ قبل ازیں ستمبر 2016 میں روس کے ٹروئے نوئے نامی جزیرے پر قائم ویدر اسٹیشن کا ریچھوں سے محاصرہ کرلیا تھا تاہم اندر موجود پانچ سائنسدان محفوظ رہے تھے، حکومت نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں باحفاظت نکالنے کے لیے مدد فراہم کی تھی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…