منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

تھائی لینڈ میں غیر معیاری موبائل چارجر نے ایک شخص کی جان لےلی

datetime 7  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ میں چارجنگ کے دوران موبائل پر موسیقی سے لطف اندوز ہونے والا 24 سالہ جوان کرنٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوگیا، پولیس نے غیر معیاری چارجر کرنٹ لگنے کا سبب بتایا ہے، جس سے جوان کی موت ہوئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے صوبے پھان تھونگ کے ایک شہر میں گھر سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

جس کے کانوں میں ہیڈ فون لگے ہوئے تھے اور موبائل فون چارج ہورہا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کے گانے سننے کے ساتھ ساتھ کسی سے فون پر باتیں بھی کررہا تھا، کیوں کہ ہیڈفون کا مائیک سوپول کے منہ تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مکان مالک اتوار کی صبح عمارت میں داخل ہوا تو 24 سالہ جوان کو مردہ حالت میں پایا جس کے کان بری طرح جھلسے ہوئے تھے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکان مالک کی فون کال پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متاثرہ شخص کی لاش اسپتال منقتل کی تاکہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جاسکے۔ پولیس ترجمان جیلوک پولتھونگ کا کہنا ہے کہ 24 سالہ جوان کی موت کرنٹ لگنے سے ہوئی کیوں کہ اس نے کانوں میں ہیڈفون لگائے ہوئے اور اس دواران موبائل فون چارجنگ پر تھا۔ پولیس کا خیال ہے کہ متاثرہ شخص جس وقت موبائل فون چارجنگ پر لگاکر گانے سن رہا تھا اس دوران شارٹ سرکٹ کے باعث اسے کرنٹ لگا۔ تھائی پولیس نے غیر معیاری چارجر کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ان تمام لوگوں کی جان خطرے میں ہیں جو غیر رجسٹرڈ کمپنی کے غیر معیاری چارجر استعمال کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…