جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں جھوٹ بولنا آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) متعددتحقیق بتاتی ہیں کہ جھوٹ بولنا آپ کی صحت کیلئے برا ہے،چاہے وہ اچھے کیلئے ہو یا نہیں۔محققین کو معلوم ہوا ہے کہ لوگ عموماً سفید جھوٹ بولتے ہیں تاکہ اپنے عزیزوں کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچا سکیں۔لیکن چاہے وجہ جو بھی ہو۔

نتائج بتاتے ہیں کہ جھوٹ بولنا کسی کی بھی ذہنی اور جسمانی صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے۔یونیورسٹی آف سان ڈیاگو ایموشن لیب کے محققین نے تحقیق کی جو 2012میں کی گئی تحقیق پر مبنی تھی، جس میں معلوم ہوا تھا کہ ایمانداری بھی ہمیں خوش کرتی ہے۔محققین نے مثبت جھوٹ پر نظر ڈالی اور اس بات کو دیکھا کہ وہ کیسے روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ان کی پہلی تحقیق نے تجزیہ کیا کہ کب لوگ سفید جھوٹ بولتے ہیں اور جس سے جھوٹ بولا جا رہا ہوتا ہے ان کے ساتھ ہمدردی کی سطحیں کیا ہوتی ہیں۔انہیں معلوم ہوا کہ جب کسی سے سفید جھوٹ بولا جاتا ہے تو ان کی جانب ہمدردی بڑھ جاتی ہے۔ہمدردی کا ایک تعلق کسی کو تکلیف سے بچانے کی ایک کوشش بھی ہوتا ہے۔ جو ایمانداری کی صورت میں تکلیف پہنچانے کا سبب ہوسکتا ہے۔لیکن تکلیف سے بچانے کی یہ کوشش دراصل خوشیوں کی راہ میں رکاوٹ ہوسکتی ہیں۔محققین کو معلوم ہوا کہ وہ لوگ جو اپنے عزیزوں کے ساتھ ایماندار ہوتے ہیں وہ اپنی زندگیوں میں خوش ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…