جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

تین سال قبل قتل ہونے والی خاتون کراچی سے زندہ برآمد

datetime 6  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گھوٹکی میں مبینہ طور پر قتل ہونےوالی خاتون کو کراچی پولیس نےبازیاب کرالیا، خاتون کو تین سال قبل مردہ قرار دے دیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سائی شیخ نامی اس خاتون کے قتل کے دو مقدمے درج کیے گئے تھے ، ایک سرکار کی اور ایک خاتون کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ تین سال قابل خان پورمہرپولیس نےمسونہرسے ایک خاتون کی لاش برآمدکی تھی، لاش کی شناخت سائی شیخ کے شوہراوروالدنے کی تھی۔پولیس کے مطابق اس وقت ملنےوالی لاش کی

پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی موجودہے۔ خاتون کی ہلاکت کاایک مقدمہ سرکارکی مدعیت میں درج کیاگیاتھا،قتل کادوسرامقدمہ خاتون کےوالدنےبھی درج کرایاتھا۔ مقدمہ ڈھائی ماہ بعدعدالتی حکم پر6ملزمان کےخلاف درج کیاتھا۔ملزمان کی عدم گرفتاری کےباعث سیکشن 512کےمطابق کیس چالان کیاگیا تھا۔ تاہم گزشتہ روز مقتولہ قرار دی جانے والی سائی شیخ کو کراچی کی پولیس نے بازیاب کرالیا۔ خاتون کو کل عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔ اطلاع ملنے پر سائی شیخ کے ورثا بھی کراچی کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…