جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے انڈے کے پیچھے چھپی شخصیت کونسی تھی ؟ پڑھیں تفصیلات اس خبر میں

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کو اس انڈے کی تصویر یاد ہے جس نے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ لائیک کیے جانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا تھا؟اگر نہیں تو جان لیں کہ اس تصویر کو اب تک 5 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد لائیک کرچکے ہیں جبکہ اس ورلڈ ریکارڈ ایگ نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ کے فالورز بھی ایک کروڑ تک پہنچ چکے ہیں۔اور اب اس انڈے نے اپنی شہرت کو اچھے مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔

گزشتہ شب امریکا میں سپر باؤل کے موقع پر اس انسٹاگرام اکاؤنٹ نے اسٹریمنگ کمپنی ہولو کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ذہنی صحت کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے والا اشتہار پیش کیا۔اشتہار میں کہا گیا ‘حال ہی میں، میرا خول چٹخنا شروع ہوا، جس کی وجہ مجھ پر سوشل میڈیا کا دباؤ تھا’۔ جس کے بعد انڈے کے ٹکڑے ہوجاتے ہیں اور پھر لکھا آتا ہے ‘ اگر آپ کو بھی مشکل کا سامنا ہے تو کسی سے بات کریں’۔اس کے بعد انڈے کو دوبارہ درست حالت میں دکھایا گیا ہے جبکہ ذہنی صحت کے حوالے سے ایک ویب سائٹ کا لنک دیا گیا۔ویسے اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ اکاؤنٹ کس کا ہے تو یہ کوئی مشہور نام نہیں۔نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق درحقیقت یہ لندن سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ کرس گاڈفرے نے اکاؤنٹ بنایا جو کہ اشتہاری صنعت سے منسلک ہیں، اس کے لیے انہوں نے اپنے دو دوستوں الیسا خان اور سی جی براؤن کی مدد لی اور انڈے کو بنایا جسے یوجین کا نام دیا گیا۔انہوں نے یہ اس انڈے کو اس چیلنج کے ساتھ پوسٹ کیا تھا کہ وہ کائیلی جینر کے سب سے زیادہ لائیک فوٹو کا ریکارڈ توڑیں گے۔دوستوں کے اس گروپ نے نوٹس کیا کہ اس انڈے کے سب سے زیادہ مداح انسٹاگرام کے نوجوان صارفین ہیں۔اس اکاؤنٹ پر اب تک صرف 6 پوسٹس ہوئی ہیں مگر اس کی مقبولیت کے پیش نظر یہ کہنا غلط نہیں کہ اس کی مالیت بہت زیادہ ہوچکی ہے۔بچوں اور نوجوانی میں اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے مثبت پیغام کو شیئر کرنے کو سوشل میڈیا صارفین کے کافی سراہا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…