لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا ڈے اینڈ نائٹ میچ آج ( اتوار ) کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا ، میچ شام 7بجے شروع ہو گا ، اس حوالے سے سکیورٹی سمیت دیگر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، پہلے ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کی وجہ سے پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہے اور زمبابوے کے خلاف سیریز میں کلین سویپ کے لئے پاکستان کو آج کا میچ جیتنا ہو گا،پاکستان اور زمبابوے کے مابین آج اتوار کی شام قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونے والے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض احسن رضا اور احمد شہاب سر انجام دیں گے ۔ٹی وی ایمپائر شوزیب رضا ،چوتھے ایمپائر خالد محمود ،ریفری اظہر خان ،سکورر حمید اظہر اور نجم مسعود ہوں گے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 6سال کے طویل عرصے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو گئی ہے جس پر شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ جمعہ کے روز کھیلے گئے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے ٹی ٹونٹی میں شائقین کی ایک بڑی تعداد نے میچ دیکھنے کے لئے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا رخ کیا ۔ پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج ( اتوار ) قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتان پرعزم ہیں ۔ سکیورٹی پلان کے مطابق کھلاڑیوں اور شائقین کے تحفظ کے لئے پولیس کے 9ہزار جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے جن میں تمام ایس ایس پیز ، ایس پیز ،ایلیٹ پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار شامل ہوں گے جبکہ کسی بھی نا خوشگوارصورتحال سے نمٹنے کے لیے 2000 اہلکاروں کو سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اسٹیڈیم کی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی وقفے وقفے سے جاری رہے گی ۔ قذافی سٹیڈیم سے ملحقہ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے آس پاس 100 سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں جہاں سے 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔پاکستان کو دو ٹونٹی میچوں کی سیریز میں 1-0سے برتری حاصل ہے ۔ آج کا میچ پاکستان جیتتا ہے تو وہ زمبابوے کے خلاف کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز میں فتح حاصل کرے گا جبکہ زمبابوے کی ٹیم کی جیت کی صورت میں ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز برابر ہوجائے گی ۔ اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میچ میں کس بھی ٹیم کی جیت کے بارے میں یقینی کہنا مشکل ہوتا ہے کیونکہ ٹیسٹ میچز میں ٹیمیں کم بیک کرسکتی ہیں لیکن پہلا ٹی ٹونٹی میچ جیتنے کی وجہ سے قومی ٹیم کا مورال بلند ہے اور دوسرا ٹی ٹونٹی میچ بھی جیت کر سیریز میں 2-0سے کامیابی حاصل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے نئے کھلاڑیوں سے بہت توقع ہے اور امید ہے کہ آج کے میچ میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔ جبکہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان ایلٹن چکمبورا کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم تمام کھلاڑی بہترین پرفارمنس کامظاہرہ کرکے مثبت نتائج لانے کی کوشش کریں گے اورزمبابوے ٹیم دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں کم بیک کرے گی
پاک زمبابوے ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ اتوارکوکھیلا جائے گا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
جسم فروشی کے لیے لڑکیوں کی دبئی اسمگلنگ کرنے والا گروہ بے نقاب
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان
-
سڈنی ساحل حملے میں ملوث ساجد اکرم کے بھارتی ہونے کا انکشاف
-
چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی عہدے سے مستعفی















































