بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

ملتان؛نجی سکول کی چھت گر گئی ، 25 بچے معمولی زخمی ،6کی حالت نازک

datetime 23  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملتان کے علاقے بستی علی والا میں نجی سکول کی چھت گرنے سے اساتذہ سمیت چالیس کے قریب بچے ملبے تلے دب گئے،جنہیں ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر نکال لیا، تاہم زخمی ہونے والے بچوں میں سے چھ کی حالت نازک ہے، وزیر اعلی نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز ملتان کے علاقے بستی علی والا میں نجی سکول کی چھت گی گئی جس کے نتیجے میں چالیس کے قریب بچے اور اساتذہ ملبے تلے دب گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملبے تلے دبے بچوں اور اساتذہ کو نکالا ۔ ریسکیو حکام کے مطابق 25 کے قریب بچے معمولی زخمی تھے جنیں موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ شدید زخمی 15 بچوں کو نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال لائے گئے بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ وزیر اعلی شہباز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا ہے دوسری جانب پولیس نے سکول کے پرنسپل کو حراست میں لے لیا ہے ۔

مزید پڑھیے:عوام نے نامور وزیر کو کوڑے دان میں پھینک ڈالا ،سیا ستدانوں کے لئے عبرت!

 



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…