لاہور ( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے دبئی میں پراپرٹی بنانے والوں کے خلاف تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کو ارسال کر دی ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دبئی میں پراپرٹی خریدنے والوں کی اکثریت نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھالیا اور اسی وجہ سے ایف آئی اے دبئی میں پراپرٹی خریدنے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتا ۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہ اٹھانے والوں نے بھی ایف بی ار کو ٹیکس ادا کر کے جان بچا لی ہے ۔