اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اورصوبائی وزیر سعید غنی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو وراثت میں جمہوریت کی نگہبانی ملی ہے،عمران اور علیمہ کو وراثت میں امانت میں خیانت ملی۔ اتوار کو رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت کو وراثت میں جمہوریت کی نگہبانی ملی ہے۔
سعید غنی نے کہاکہ عمران اور علیمہ کو وراثت میں امانت میں خیانت ملی۔ سعید غنی نے کہاکہ آصف زرداری نے آئین کے تحفظ کی ذمہ داری قبول کی ۔سعید غنی نے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری کو وراثت میں نانا شہید اور والدہ شہید کا فلسفہ ملا ۔سعید غنی نے کہاکہ عمران خان میں بصیرت ہوتی تو آج صرف علم کی بات کرتے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی بدقسمتی کہ عقل بازارمیں نہیں ملتی۔