پشاور(آن لائن) خیبر پختونخواسے سالانہ 80ہزار سے گدھے چین سپلائی کرنے کے معاہدے سے وفاق کو آگاہ کردیا گیا ہے چینی دونوں کمپنیاں آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اس حوالے سے باقاعدہ طور پر صوبائی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرینگے معاہدے کے موقع پر چینی سفیر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی موجود ہو نگے معاہدے کی دستاویزات کو صوبائی حکومت نے حتمی شکل دیدیا ہے چین کے ساتھ گدھوں کی تجارت سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہو گی جبکہ صوبے میں گدھوں کی افزائش نسل کے لئے کرک ، نوشہرہ ، پشاور ،
بنوں سمیت دیگر اضلاع میں فارمز بھی بنائے جائینگے ۔ گدھوں کے معاہدے کے بعد صوبے میں غیر قانونی کاروبار بھی ختم ہو جائیگا اس وقت خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر گدھوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں مختلف گدھوں کی قیمتیں ڈیمانڈ کے مطابق مختلف ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں گدھا 10ہزار روپے سے لیکر 1لاکھ روپے تک فروخت ہو رہا ہے اندرون شہر گدھوں سے ملبہ کی سپلائی بھی کی جاتی ہیں صوبے میں گدھے سب سے زیادہ پشاور سمیت جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض اضلاع میں بھی پائے جاتے ہیں