اسلام آباد (آن لائن) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل اےئر پورٹ پر بھاری مقدار میں غیر ملکی کرنسی لے جانے والے طیارے میں پہنچ گئے اور سیکیورٹی حکام آپس میں لڑتے رہے، کسٹم حکام نے رقم بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز نیو اسلام آباد انٹر نیشنل اےئر پورٹ پر ماجد خان نامی مسافر سے ایک لاکھ 9 ہزار درہم برآمد ہوئے اور مسافر سخت سیکیورٹی اور چیکنگ کے باوجود رقم طیارے میں لے جانے میں کامیاب رہا رقم کی
اتنی بڑی کھپ بیرون ملک منتقل کرنے کی کسٹم حکام نے کوشش ناکام بنا دی اور مسافر کو طیارے سے اتار لیا گیا۔ کارروائی کے دوران کسٹم حکام اور اےئر پورٹ سیکیورٹی فورس کے درمیان جھڑپ بھی سامنے آئی کسٹم انسپکٹر اعجاز احمد کو اے ایس ایف اہلکاروں نے طیارے کے اندر جانے سے روک لیا جس پر انہوں نے کہا کہ سخت چیکنگ اور سیکیورٹی کے باوجود رقم طیارے کے اندر کیسے پہنچی مزید کارروائی کے لئے ماجد خان مسافر سے تفتیش جاری ہے۔