پشاور(آن لائن) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا طویل دورانیہ صوبے کیساتھ نا انصافی ہیں۔اسکے علاوہ کم وولٹیج کے مسئلے نے بھی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔ان خیالات کا انہوں نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی محمد ایوب خان
کیساتھ گزشتہ روز اسلام آباد میں صوبے میں بجلی سے متعلق مسائل کے حوالے سے ملاقات کے دوران کیا۔سینئر وزیر نے صوبے میں بجلی کے حوالے سے درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے لئے مختص کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے،کیونکہ خیبر پختونخوا صوبہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کر رہی ہے لیکن بدقسمتی سے صوبے کو بجلی کا اپنا مقررہ کوٹہ نہیں مل رہا ہے۔محمد عاطف خان نے وفاقی وزیر کو صوبے میں کم وولٹیج کے مسئلے سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کم وولٹیج کی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں۔محمد عاطف خان نے وفاقی وزیر سے صوبے کے دوراز علاقوں تک بجلی فراہمی کا بھی مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی محمد ایوب خان نے سینئر وزیر کے مطالبات غور سے سنیں اور تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ بین القوامی اداروں کی معاونت سے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کو فعال اور مضبوط بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں اور خیبر پختو خوا سمیت پورے ملک میں ٹرانسمیشن لائن کو بجلی پیداوار کے مطابق بنایا خارہاہے خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے کے باوجود خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا طویل دورانیہ صوبے کیساتھ نا انصافی ہیں۔اسکے علاوہ کم وولٹیج کے مسئلے نے بھی لوگوں کا جینا محال کردیا ہے۔