ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

کاروباری تعلقات اور نیب و آئی ایس آئی سے کام کروانے کے نام پرلوٹ مار،فراڈ کرنیوالے ملزم میاں بیوی کے بارے میں بڑا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 26  جنوری‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) احتساب عدالت نے قومی اداروں کے سربراہان کے نام سے فراڈ کرنے والے ملزم فاروق کے جسمانی ریمانڈ جبکہ اسکی بیوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کردی۔احتساب عدالت کے جج نجم الحسن بخاری نے کیس پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزم فاروق اور اسکی اہلیہ طیبہ لوگوں کو کاروباری تعلقات اور نیب و آئی ایس آئی سے کام کروانے کے نام پر لوٹتے تھے، ملزمان سستے بلڈوزر دلانے کے نام پر لوگوں کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھا کر ان سے پیسے بٹورتے رہے۔ملزمان کے مطابق ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی

چنیوٹ کے مالک سردار اعظم سے پلاٹ خریدا، جسکا قبضہ نہیں دیاگیا،متعلقہ حکام کو شکایات کرنے پر سردار اعظم نے ان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت 28 مقدمات درج کروا دئیے جو سب خارج ہو گئیں، سردار اعظم اور نیب کے تفتیشی عابد حسین کی ملی بھگت سے ان کے خلاف نیب کا کیس بنایا دیا گیا، سردار اعظم اپنی غلطی مان کر ہمیں ایف آئی اے میں 13 لاکھ روپے دے چکا ہے۔ عدالت نے ملزم فاروق کے جسمانی ریمانڈ جبکہ اسکی بیوی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 روز کی توسیع کر تے ہوئے کیس پر مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…