اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سانحہ ساہیوال،قاتل اہلکاروں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ خاندان سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے،خلیل کے بھائی جلیل نے انتہائی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سانحہ ساہیوال میں متاثرہ خلیل کے خاندان نے تحقیقات میں پیش رفت پر عدم اعتماد کا اظہار کر تے ہوئے کہاکہ قاتل اہلکاروں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے جبکہ متاثرہ خاندان سڑکوں پر دھکے کھا رہا ہے ۔اپنے وکیل شہباز بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے کہا کہ صدرِ مملکت عارف علوی اور چےئرمین سینٹ نے ان کے خاندان سے خصوصی ملاقات کے لئے اسلام آباد بلوایا لیکن وہاں پہنچ کر علم ہوا کہ صدرِ مملکت کراچی کے دورے پر ہیں ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کا خاندان اسلام آباد

کی سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے ۔ حکومت واقعہ میں سنجیدگی دکھانے کے بجائے متاثرہ خاندان کا تماشا بنا رہی ہے ۔جلیل کے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے قاتل اہلکاروں کو مکمل تحفظ فراہم ہے، 5 اہلکاروں کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا گیا ہے، دیگر اہلکار گرفتار کیوں نہیں کئے گئے؟ ۔ واقعہ میں ملوث دیگر 11 اہلکاروں کو بھی فوری گرفتار کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ اگر حکومت اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے دو روز میں اہم پیش رفت نہ کی گئی ۔ تو پیر کے روز وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…