اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

گزشتہ نو ماہ سے نوکری سے برخاست ہوں میری باوردی تصویروں اور ویڈیو کو سانحہ ساہیوال سے نہ ملایا جائے ‘واقعہ کا چشم دید گواہ قراردیاجانیوالے کانسٹیبل نے اعلیٰ افسران کودھمکی دیدی

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) ساہیوال میں آپریشن کے خلاف آواز اٹھانے والے پولیس کانسٹیبل کی پرانی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سانحہ ساہیوال کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کانسٹیبل کو سانحہ ساہیوال آپریشن میں شامل ہونے اور واقعہ کا چشم دید گواہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کانسٹیبل نے اپنی نئے ویڈیو میں کہا کہ میں گزشتہ نو ماہ سے نوکری سے برخاست ہوں

میری باوردی تصویروں اور ویڈیو کو سانحہ ساہیوال سے نہ ملایا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق تقریبا نو ماہ قبل ساہیوال کے ایک پولیس کانسٹیبل نوید عالم ڈی پی او ساہیوال اور پولیس سسٹم کے خلاف پولیس کے اعلی افسران کو ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا۔ سانحہ ساہیوال کے بعد کانسٹیبل نوید کا وہی بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال واقعہ کے وقت یہ کانسٹیبل نوید موقع پر موجود تھا اور واقعہ کا چشم دید گواہ ہے ۔ نوید عالم نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ وقوعہ ساہیوال کے وقت موقع پر موجود نہیں تھا میں گزشتہ نو ماہ سے نوکری سے برخاست ہوں اور میرا کرپٹ کلرک مافیا کے خلاف کیس عدالت میں چل رہا ہے کانسٹیبل نوید نے واضح کیا کہ اس نے وہ ویڈیو پولیس سسٹم کی کرپشن پر بنائی تھی نہ کہ سانحہ ساہیوال میں پولیس افسران کے خلاف بنائی گئی تھی۔ نوید عالم نے کہا کہ اگر سوشل میڈیا پر جاری میری اس ویڈیو کو سانحہ ساہیوال کے ساتھ منسلک کیا گیا تو میں ذمہ داران کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے زریعے قانونی کاروائی کرواں گا۔  ساہیوال میں آپریشن کے خلاف آواز اٹھانے والے پولیس کانسٹیبل کی پرانی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سانحہ ساہیوال کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس کانسٹیبل کو سانحہ ساہیوال آپریشن میں شامل ہونے اور واقعہ کا چشم دید گواہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کانسٹیبل نے اپنی نئے ویڈیو میں کہا کہ میں گزشتہ نو ماہ سے نوکری سے برخاست ہوں میری باوردی تصویروں اور ویڈیو کو سانحہ ساہیوال سے نہ ملایا جائے ۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…