اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

نواز شریف سرکاری مہمان ‘پسندیدہ غذا لندن سے منگو ا کر دی گئی ، جیل میں پورا پروٹوکول دیا جاتا ہے‘حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

لاہور( آن لا ئن ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نواز شریف سرکاری مہمان ہیں‘پسندیدہ غذا لندن سے منگو ا کر دی گئی ہے‘ جیل میں پورا پروٹوکول دیا جاتا ہے‘علاج کی ذمہ داری پوری کی جائیگی ۔جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل نواز شریف کی صحت کے حوالے سے شور مچا رہا ہے حالانکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ بالکل نارمل ہے۔ آل شریف جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، آپ نے سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے جھوٹ بولا۔ حمزہ شہباز نے کل ایوان میں تقریر کی لیکن اوپر نظر تک نہیں اٹھائی، ان کی آنکھیں اور زبان سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے ساتھ نہیں دے رہی تھی، شرمندگی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔انہو ں نے کہا کہ نواز شریف ہائی پروفائل مجرم ہیں، وہ قانون کے مہمان ہیں، جیل میں انہیں 100 فیصد پروٹوکول دیا جاتا ہے، پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے نواز شریف پر کوئی بندش نہیں، ان کے لیے گھر سے کھانا بھی آتا ہے، نواز شریف کو ان کی ایک مرغوب غذا لندن سے منگوا کردی گئی۔وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایوان کو ان کیمرا بریفنگ دی گئی، یہی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا پاکستان ہے۔ وزیراعظم نے کہہ دیا ہے سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا، آصف زرداری، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو سن لیں، سب سے پیارا پاکستان ہے، عوام پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کی زبان گدی سے پکڑ کر کھینچ لیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…