ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

سکھر میں باپ بیٹی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، قاتل پولیس اہلکار نکلا،افسوسناک انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

سکھر (این این آئی) سکھر میں باپ بیٹی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نے گھر میں گھس کر باپ بیٹی کو قتل کیا۔اطلاعات کے مطابق سکھر کے علاقہ بندر روڈ میں فلیٹ سے 80 سالہ قربان بلوچ نامی شخص اور اس کی 40 سالہ بیٹی آسیہ کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ابتدائی بیان میں پولیس نے بتایا تھا کہ دونوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ مقتول قربان سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کا ریٹائرڈ ملازم تھا جبکہ مقتولہ آسیہ گوپانگ طلاق یافتہ تھی اور والد کے ساتھ 9 سال سے رہائش پذیر تھی۔پولیس نے دونوں کی

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا اور قتل کی وجوہات اور ملزمان کا پتا چلانے کیلئے تحقیقات کو آگے بڑھانا شروع کیا،جب قتل میں استعمال ہونیوالی گولیوں کے خول کا فارنزک تجزیہ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ قتل میں ایک پولیس اہلکار ملوث ہے جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق قتل کے الزام میں رحمت گوپانگ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جو پولیس اہلکار ہے اور آسیہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق والد کے انکار پر ملزم نے باپ بیٹی کو گھر میں گھس کر قتل کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…