اتوار‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2026 

علیمہ خان صاحبہ کی جائیدادیں نکل رہی ہیں،لگتا ہے اقتصادی پیکج میں علیمہ کیلئے ایمنسٹی دی گئی ، قوم کو بے وقوف مت بنائیں،حکومت سے بڑا مطالبہ کردیاگیا

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے منی بجٹ پر بحث کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں تین دنوں سے ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار کنٹینر سیاست ہے،پہلی مرتبہ منی بل پیش ہوتے ہی ایوان غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہوا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کی منظوری پر اسپیکر کا رویہ حیران کن تھا،علیمہ خان صاحبہ کی جائیدادیں نکل رہی ہیں،لگتا ہے اقتصادی پیکج میں علیمہ کیلئے ایمنسٹی دی گئی ہے،

ایمنسٹی دینی ہے تو عوام کو دیں ،نیازی صاحب کی دکان میں بیچنے کی کوئی چیز ہے ہی نہیں،معیشت کو ٹھیک کرنے کے نام پر قوم کو بے وقوف مت بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نفیسہ شاہ، عاجز دھامرا اور سینیٹر روبینہ خالد نے نیشنل پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ پارلیمنٹ میں تین دنوں سے ہنگامہ آرائی کی ذمہ دار کنٹینر سیاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ رولز میں ہے کہ منی بل پر پارلیمنٹ میں بحث ہوتی ہے،پہلی مرتبہ ہوا کہ منی بل پیش ہوتے ہی ایوان غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کر دیا،اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کی منظوری پر اسپیکر کا رویہ حیران کن تھا۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ لگ رہا ہے کہ اسپیکر صاحب کا بلڈ پریشر ہائی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ علیمہ خان صاحبہ کی جائیدادیں نکل رہی ہیں،لگتا ہے اقتصادی پیکج میں ان کے لیئے ایمنسٹی دی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ آپ کو ایمنسٹی دینی ہے تو عوام کو دیں، ایک ہی طبقے کے لیئے بار بار ایمنسٹی۔نہوں نے کہاکہ بحث سے اسی لیئے بھاگے کہ چیزیں سامنے آئیں گی،مطالبہ کرتے ہیں کہ منی بجٹ پر بحث کرائی جائے۔سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سندھ عاجز دھامرا نے کہاکہ تبدیلی کی پانچ ماہ کی کارکردگی سامنے آ چکی۔انہوں نے کہاکہ پہلے تو سمجھتے تھے ان کے پاس ایک دو فسادی ہیں،اس پوری حکومت کا مسئلہ ہے کہ یہ فسادی ذہنیت کے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایسی فسادی تقریر روز کروا دیتے ہیں جس سے ایوان کا ماحول خراب ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ لگ رہا ہے کہ ان کی پارٹی میں بریکنگ نیوز بنانے کا مرض پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انہیں آئینہ دکھاتے ہیں تو یہ چیختے ہیں کہ این آر او مانگ رہے،ہم ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ این آر او مت تھوپیں۔انہوں نے کہاکہ نیازی صاحب کی دکان میں بیچنے کی کوئی چیز ہے ہی نہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ تو اس پوزیشن میں ہی نہیں کہ کوئی آپ سے این آر او لے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے منہ سے پارلیمنٹ کی خود مختاری کی بات مذاق ہے،یہ تو پارلیمنٹ پر لعنت بھیج چکے ہیں،یہ منی نہیں بلکہ مونی بجٹ ہے،معیشت کو ٹھیک کرنے کے نام پر قوم کو بے وقوف مت بنائیں۔انہوں نے کہاکہ گھروں کیلئے پانچ ارب رکھے،

اس سے کتنے گھر بنیں گے،آپ نے تو پچاس لاکھ گھر بنانے تھے۔انہوں نے کہاکہپھوپھو صاحبہ کی سلائی مشین کپڑوں کی نہیں نوٹوں کی ہے،اس سلائی مشین سے دو ارب بن گئے،پھوپھو صاحبہ نے نیازی صاحب کی ناک ہی کٹوا دی ہے،ان کی حکومت کے بعد احتساب ہو تو آدھی اسمبلی جیلوں میں ہو گی۔ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی خیبر پختونخواہ روبینہ خالد نے کہاکہ انہوں نے گالیوں کی سیاست متعارف کرائی ہے،آنے والی نسلوں کو یہ کیا سکھا رہے ہیں،سندھ کی بات کرتے ہیں خیبر پختونخوا میں ان کا چھٹا سال ہے،انہوں نے خیبر پختونخواہ میں کونسی دودھ شہد کی نہریں بہا دی ہیں،روبینہ خالد نے کہاکہ پشاور میں تبدیلی حکومت جے صوبائی دارالحکومت بدل کر رکھ دیا،پشاور میں آر بی ٹی منصوبے کے شہر مسلسل عذاب کا شکار ہے۔ روبینہ خالد نے کہاکہ غلط منصوبہ بندی کی وجہ شہری بیماریوں کا شکار ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…