اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد سنگین وارداتوں میں ملوث 5رکنی افغان گروہ گرفتار ،30سے زائد وارداتوں میں ملوث نکلا ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انڈسڑیل ایریا زون پولیس نے ڈکیتی کے دوران قتل، سرقہ بالجبر اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک 5رکنی افغا نی گروہ کو گرفتار کر لیا ہے ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انڈسٹریل ایریا زون میں 30سے زائد ورداتوں کا انکشاف کیا ہے اس کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تھانہ جات کی حدود اور ضلع راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں بھی اسی نوعیت کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن موٹر سائیکل مو بائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔ایس ایس پی اسلام آباد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انڈسڑیل ایریا زون میں ڈکیتی سرقہ بالجبر اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی واداتوں کے روک تھام اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس پی انڈسڑیل ایریا زون میڈم سمیرا اعظم کی زیر نگرانی ڈی ایس پی فدا حسین ستی ایس ایچ او تھانہ سبزیمنڈی طارق رؤف ، محمد رمضان، ذوالفقار اے ایس آئیزاور دیگر ملازمان پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تمام تر ذاتی و سرکار ی ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی، دہشت گردی اور راہزنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث 5رکنی افغا نی گروہ کو گرفتار کر لیاگیا ۔ گرفتار ملزمان میں: محمد جاوید ولد شیریں آغا ، محمد زادہ عرف مزارے ولد صاحب زادہ ، حبیب اللہ عرف جاوید ولد جنت گل ، ظاہر شاہ ولد عبداللہ خان خالد ولد سید گل شامل ہیں ۔برآمدگی اشیاء : ملزمان کے زیر استعمال 4موٹر سائیکل ،4عدد پسٹل معہ 100روند اور ایک عدد خنجر اور 5 عدد مو بائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔ابتدائی تفتیش کے دوران اس گروہ نے تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں دوران واردات ایک شخص احمد بخش جو کہ منڈی سے رقم لے کر جا رہا تھا رقم چھیننے کے دوران مزاحمت پر اسے گولی مار کر قتل کرنے کے علاوہ پولیس ایگل پر فائرنگ کرنے کا انکشاف کیا ہے اس کے علاوہ تھانہ ترنول ، تھانہ گولڑہ اور راولپنڈی کے علاقوں میں بھی ڈکیتی اور سرقہ بالجبر کی متعد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

ملزمان کو یہ گر وہ انتہا ئی خطر نا ک ہے ، راوالپنڈی اور اسلام آ باد کے علاوہ دیگر علا قوں میں وارداتیں کر تا تھا اس کے علا وہ یہ افغا نی گینگ افغا نستا ن چلا جا تا تھا اور پھر کچھ عرصہ بعد واپس آ کر دو با رہ وارداتیں شروع کر دیتا تھا ، اس گر وہ کے متعلق مزید تفتیش جاری ہے ، ایس ایس پی نے بتایا کہ ایس پی انڈ سٹر یل ایر یاسمیرا اعظم جوخاتون پولیس افسر ہیں نے انڈسٹریل ایریا زون میں جرائم کے خاتمہ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے انتہائی احسن اقدامات کیے ہیں جو قابل تعریف ہیں ۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے بتایا کہ پولیس ٹیم کی اعلی کارکردگی پرنقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹیم کیلئے محمد عامر ذوالفقار خا ن آئی جی اسلام آ باد سے خصوصی انعامات کی سفارش کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…