جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

نوازشریف قومی مجرم ہیں ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے انکی طبیعت بگڑے،مریم بی بی جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ‘ فیاض الحسن چوہان

datetime 25  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف قومی مجرم ہیں ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ ان کی طبیعت بگڑے،دل بڑھنے کی بیماری میں کوئی خصوصی علاج درکارنہیں ہوتا یہ ایسی بیماری نہیں کہ ہسپتال داخل کیا جائے اس کے لئے بس پرہیزکرنا ہوتا ہے،محترمہ مریم بی بی سے درخواست ہے کہ جھوٹ بولنا چھوڑ دیں۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے

گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی11 ٹیسٹ رپورٹوں میں سے 10 مکمل نارمل ہیں، (ن) لیگ کا جھوٹ پوری دنیا دیکھ رہی ہے، نواز شریف ہائی پروفائل مجرم ہیں اورقانون کے مہمان ہیں ۔ نواز شریف پرکوئی قدغن نہیں ،نواز شریف کیلئے لندن سے ان کی پسندیدہ ڈش لائی گئی، ان کو ہر سہولت دی جا رہی ہے، نواز شریف کیلئے گھر سے بھی کھانا آتا ہے،انہیں مکمل پروٹوکول دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف بالکل نارمل ہیں، یہ لوگ عوام کونارمل نہیں سمجھتے لیکن جھوٹ بے نقاب ہوجاتا ہے اور سب سچ سامنے آجاتا ہے۔محترمہ مریم بی بی سے درخواست ہے کہ جھوٹ بولنا چھوڑدیں، آل شریف جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، آپ نے پہلے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا پھر سپریم کورٹ اور عوام کے سامنے جھوٹ بولا۔فیاض الحسن چوہان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ذیشان کا دہشتگردوں سے تعلق واضح ہے۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایوان کو ان کیمرا بریفنگ دی گئی، یہی وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی عثمان بزدار کا نیا پاکستان ہے، وزیراعظم نے کہہ دیا ہے سانحہ ساہیوال کے ذمہ داروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔ حمزہ شہباز نے ان کیمرہ بریفنگ میں سر تک نہیں اٹھایا،حمزہ شہباز نے تقریر کی لیکن اوپر نظر تک نہیں اٹھائی، ان کی آنکھیں اور زبان سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے ساتھ نہیں دے رہی تھی، شرمندگی ان کے چہرے سے عیاں تھی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سانحہ ساہیوال پر سیاست نہیں کرنا چاہتے، عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عوام مطمئن نہیں ہوتی تو جوڈیشل کمیشن بنانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری، مراد علی شاہ اور بلاول بھٹو سن لیں ہم امن کے خواہاں ہیں ،سب سے پیارا پاکستان ہے ،عوام پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کی زبان گدی سے پکڑ کر کھینچ لیں گے۔انشااللہ پاکستان عمران خان کی قیادت میں ہرشعبہ میں ترقی کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…