پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

قومی اسمبلی اجلاس میں شراب ممانعت بل پیش ،حکومت اور ایم ایم اے نے حمایت اور پیپلز پارٹی کی مخالفت ،حیرت انگیز اعتراض اُٹھادیا

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی اجلاس میں شراب ممانعت بل پیش کر دیا گیا جس کی حکومت اور ایم ایم اے نے حمایت اور پیپلز پارٹی کی مخالفت کی جبکہ رمیش کمار نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے نام شراب نوشی اور فروخت پر پابندی لگائی جائے،یہ تمام مذاہب میں حرام ہے۔

جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اقلیتی رکن رمیش کمار وینکوانی نے شراب ممانعت بل ایوان میں پیش کیا تو حکومت اور ایم ایم اے نے حمایت جبکہ پیپلز پارٹی نے مخالفت کی، بل کے محرک رمیش کمار کا کہنا تھاکہ دستور ترمیمی بل 2019ء دراصل آرٹیکل 37 میں ترمیم کا بل ہے، اس شق کے ذریعے غیر مسلموں کے نام پر شراب کے اجازت نامے دیئے گئے ، ان کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ بنانے کیلئے ضروری ہے کہ حرام مشروب کی مکمل ممانعت کی جائے کیونکہ شراب تمام مذاہب میں حرام ہے۔۔ ایم ایم اے رکن مولانا عبد الواسع نے حکومتی رکن کے بل کی مکمل تائید کی تو پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نوید قمر نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل تین سے چار بار ایوان میں آیا اور ہر مرتبہ کمیٹی سے مسترد ہوگیا تو کیوں بار بار اسے یہاں لایا جارہا ہے، اجلاس میں مائیکرو فنانس انسٹیٹیوشنز آرڈیننس میں مزید ترمیم جبکہ نادرا آرڈیننس میں بھی مزید ترمیم کا بل پیش کیا گیا، بعد ازاں اجلاس  جمعہ کی صبح 10 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔  قومی اسمبلی اجلاس میں شراب ممانعت بل پیش کر دیا گیا جس کی حکومت اور ایم ایم اے نے حمایت اور پیپلز پارٹی کی مخالفت کی جبکہ رمیش کمار نے کہا ہے کہ اقلیتوں کے نام شراب نوشی اور فروخت پر پابندی لگائی جائے،یہ تمام مذاہب میں حرام ہے۔جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی اقلیتی رکن رمیش کمار وینکوانی نے شراب ممانعت بل ایوان میں پیش کیا تو حکومت اور ایم ایم اے نے حمایت جبکہ پیپلز پارٹی نے مخالفت کی

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…