اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

منی بجٹ میں 12 ارب کے نئے ٹیکس نہیں لگائے گئے بلکہ۔۔۔ شائع خبریں گمراہ کن قرار،حقیقت کیا ہے ؟تفصیلات جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہا ہے کہ 12 ارب روپے کے نئے ٹیکسوں کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، نئے بل سے کم از کم6.8 ارب کے محصولات کم ہوں گے ۔ جمعرات کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بعض اخبارات میں چھپنے والی اِس خبر کی تردید کی ہے جس کے مطابق فنانس سپلیمنٹری (سیکنڈ امنڈ منٹ) بل2019ء میں 12 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔جاری کردہ ایک اعلامیہ میں ایف بی آرنے متعلقہ خبروں کو غلط اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ فنانس سپلیمنٹری (سیکنڈ امنڈ منٹ) بل2019ء میں

کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔درآمدی بل کے حجم کو کم کرنے اور روپے کی قیمت کو مستحکم رکھنے کیلئے1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں کی درآمد اور اسی طرح پاکستان میں بننے والی 1800 سی سی سے زائد انجن پاور گاڑیوں پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کیا گیا ہے جس سے دو سے تین ارب روپے کیے محصولات متوقع ہیں جبکہ اسی بل میں کم از کم 10 ارب روپے سے زائد کے ریلیف اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔فنانس بل سے مجموعی طور پر ایف بی آر محصولات میں 6.8 ارب روپے کی کمی آئیگی جس سے کاروباری افراد کی سہولیات میں اضافہ ہو گا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…