اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی آئی حکومت پاکستان کوکتنے ارب ڈالر کا نقصان پہنچاچکی ہے؟ اسد عمر کو کام نہیں آتا تو ملک چھوڑ دیں، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی تنقید میں پیچھے نہ رہے

datetime 23  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خزانہ و رہنما مسلم لیگ (ن) اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کو کام نہیں آتا تو ملک کی جان چھوڑ دیں خدارا ملکی معیشت کے ساتھ سیاست کرنا چھوڑ دیں، یہ ملک اب تجربوں کی بنیاد پر نہیں چل سکتا نئی حکومت پاکستان کو50ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکے، ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ گئیں یہ خیراتی ادارہ نہیں ایک ملک ہے اب عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں اسد عمر عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔موجودہ حکومت کی جانب سے

پیش کئے گئے منی بجٹ پر پر اپنے ردعمل میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا اسد عمر نے حقائق کے خلاف بات کی اور وہ عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پاکستان کو 50ارب ڈالر کا نقصان پہنچا چکے ہیں اگر اسد عمر کو کام نہیں آتا تو وہ ملک کی جان چھوڑ دیں کیونکہ موجودہ حکومت نے سٹاک ایکسچینج کو 45ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا ان کی وجہ سے ڈالر اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہو گئی اور انہوں نے ملکی معشیت میں مصنوعی طور پر کچھ نہیں کیا اور اچھی بھلی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ ہم نے کرنسی روکنے کیلئے ہم نے ڈالر کو اوپن مارکیٹ میں نہیں بیچا یہ بین الاقوامی ادارے ملکی معیشت کی بہتری بتا رہے ہیں خدارا عالمی اداروں کے ساتھ غلط بیانی نہ کریں وزیر قانون فروغ نسیم کہہ چکے ہیں کہ ڈی ویلیوایشن کرکے تجربہ کیا ہے کیا پاکستان اب تجربوں پر چلے گا ملک میں مہنگائی کا طوفان آچکا ہے حکومت کیا کر رہی ہے مجھے بتائیں بے روزگاری غربت کیسے ختم کرو گے اور آنے والی نسلوں کو کیا دو گے خدارا معیشت کے ساتھ اب سیاست کرنا بند کر دیں پی ٹی آئی والوں نے تو دھرنوں سے جھوٹ بولنا شروع کیا ہے یہ خیراتی ادارہ نہیں ملک چلانا ہے حکومت کے موجودہ اقدامات غیر سنجیدہ ہیں میری صحت اجازت دے گی تو واپس آونگا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…