اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم نواز شریف کی تھیلیم سکین ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آ گئی، رپورٹ میں ایسا انکشاف کہ لیگی پریشان ہو جائیں گے

datetime 23  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کئے گئے تھیلیم سکین ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں ان کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگی کے اثرات ظاہر ہورہے ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کو منگل کے روز کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لا کر ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طبی معائنے کے

دوران نوازشریف کا تھیلیم سکین ٹیسٹ بھی کیا گیا تھا جس میں نواز شریف کے دل کی ایک شریان میں معمول سے زیادہ تنگ ہونے کے اثرات ظاہرہورہے ہیں، شریان میں رکاوٹ کے باعث دل کے نچلے حصے کو خون کی فراہمی متاثر ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ دل کی شریان میں رکاوٹ پرانی بھی ہوسکتی ہے۔ مرض کی حتمی تشخیص کے لئے نوازشریف کی اینجیو گرافی کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے۔نوازشریف کی ای سی جی اورایکوکارڈیوگرافی رپورٹ بھی غیرتسلی بخش تھی جن کی رپورٹس کے مطابق نوازشریف کے دل کے پٹھے سخت اوروال بھی معمول سے تنگ ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ نوازشریف کو ماضی میں بلڈپریشر اورد ل کی تکلیف کی شکایت تھی نوازشریف کو گردے میں پتھری اور بازو میں تکلیف کی بھی شکایت تھی ۔ورزش کے وقت بلڈ پریشر 200/100تھا جو بنا دوا کے 160/90پر آگیا ۔نوازشریف کو دل، بلڈ پریشر ،شوگر ، گردے ، لیور اور مختلف الرجیز ہیں ۔گردے میں سست موجود ہے جبکہ ہڈیوں کی تکلیف کا بھی سامنا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے نوازشریف کی کچھ ادویات میں تبدیلی کی ہے اوردل کے مکمل چیک اپ کا مشورہ دیا گیا ہے ۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…