بدھ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2024 

نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھانے کیلئے بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید کی زیرِ صدارت پھاٹا بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز محکمہ ہاؤسنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (PHATA) ضیاء الدین ستی، جنرل سیکرٹری ہاؤسنگ ٹاسک فورس عاطف ایوب سمیت تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران کے مشترکہ فیصلے سے 46 ویں بورڈ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پھاٹا کی استعداد کار میں اضافے کے لیے

پھاٹا ممبر زبیر عمران خواجہ کی سربراہی میں بنائی گئی سب کمیٹی نے اپنی سفارشات بھی پیش کیں۔ وزیرِ ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا کہ بورڈ ممبرز کی مشاورت کے بعد ان سفارشات پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 25 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے ایک عظیم منصوبہ ہے جسے مناسب انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے پھاٹا کی استعداد کار میں اضافہ بہت ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کو پیشہ ورانہ انداز میں آگے برھانے کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے قیام سے سستے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لودھراں، چشتیاں اور رینالہ خورد اوکاڑہ کے منصوبوں پر کام آخری مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں سیالکوٹ اور چنیوٹ میں نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے تحت سستے گھروں کی تعمیر پر کام جاری ہے۔ ان شہروں میں ہاؤسنگ سکیموں کے لے آؤٹ پلانز اور پی سی۔II تیار کیے جا چکے ہیں اور جلد یہاں بھی ترقیاتی کام شروع کر دیا جائے گا۔ بعد ازاں فیصل آباد، بوریوالہ اور لیہ میں ہاؤسنگ منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔



کالم



ہرقیمت پر


اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…