منگل‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2026 

خیبر پختونخواسے سالانہ ہزاروں گدھے چین سپلائی کئے جائیں گے، صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدن ہوگی،وفاق کو آگاہ کردیاگیا

datetime 22  جنوری‬‮  2019 |

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخواسے سالانہ 80ہزار سے گدھے چین سپلائی کرنے کے معاہدے سے وفاق کو آگاہ کردیا گیا ہے چینی دونوں کمپنیاں آئندہ ہفتے اسلام آباد میں اس حوالے سے باقاعدہ طور پر صوبائی حکومت کے ساتھ معاہدہ کرینگے معاہدے کے موقع پر چینی سفیر اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بھی موجود ہو نگے معاہدے کی دستاویزات کو صوبائی حکومت نے حتمی شکل دیدیا ہے چین کے ساتھ گدھوں کی تجارت سے صوبے کو سالانہ اربوں روپے کی آمدنی ہو گی جبکہ صوبے میں گدھوں کی افزائش نسل کے لئے کرک ،نوشہرہ ، پشاور ،

بنوں سمیت دیگر اضلاع میں فارمز بھی بنائے جائینگے ۔ گدھوں کے معاہدے کے بعد صوبے میں غیر قانونی کاروبار بھی ختم ہو جائیگا اس وقت خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر گدھوں کی تعداد ہزاروں میں ہیں مختلف گدھوں کی قیمتیں ڈیمانڈ کے مطابق مختلف ہیں صوبائی دارلحکومت پشاور میں گدھا 10ہزار روپے سے لیکر 1لاکھ روپے تک فروخت ہو رہا ہے اندرون شہر گدھوں سے ملبہ کی سپلائی بھی کی جاتی ہیں صوبے میں گدھے سب سے زیادہ پشاور سمیت جنوبی اضلاع اور مالاکنڈ ڈویژن کے بعض اضلاع میں بھی پائے جاتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سہیل آفریدی کا آخری جلسہ


وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…