اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

شمالی وزیرستان،خیسور واقعے پر حکومتی خاموشی،چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ناقابل برداشت ہے،اے این پی نے بڑا قدم اُٹھالیا

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی نے خیسور واقعے پر حکومتی نمائندوں کی خاموشی کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا ہے جس میں سپیکر کی توجہ اس جانب مبذول کرائی گئی ہے کہ خیسور واقعہ ناقابل برداشت ہے اورحکومت کو چپ کا روزہ

توڑ کر اس واقعے کا نوٹس لینا چاہئے، توجہ دلاؤ نوٹس اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرایا اور اس میں مزید کہا گیا ہے کہ خیسور میں ایک معصوم بچے کی فریاد پر حکومتی نمائنددں کی خاموشی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے، انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کی زندگیاں آپریشنز کی وجہ سے پہلے ہی تباہ حال ہیں جن پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے تاہم اس کے برعکس اس طرح کے واقعات احساس محرومی میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں، سردار حسین بابک نے کہا کہ جان و مال کے بڑے پیمانے پر نقصان کے باوجود عزت نفس مجروح کرنا اور چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی ناقابل برداشت ہے،صوبائی حکومت کی طرف سے اس واقعے پر خاموشی قبائلی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر اس واقعے کی تحقیقات کرنی چاہئے اور ذمہ داروں کو کڑی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی کو اس قسم کی ناقابل برداشت حرکت کی جرات نہ ہو۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…