پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی اور (ن)لیگ کا فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کا اعلان

datetime 22  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ منی بجٹ سمیت تمام امور پر ملکر چلیں گے، منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید خورشید شاہ اور نوید قمر نے اپوزیشن چیمبر میں ملاقات کی جس میں اپوزیشن رہنماؤں کی فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر مشاورت کی گئی ۔

اجلاس میں طے پایا کہ اپوزیشن اس معاملے میں باہمی مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی کی تقرری کے خلاف درخواست مسترد کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عدالت عالیہ کا شکریہ جس نے خوشد آئند فیصلہ دیا ۔ایک سوال پر شہباز شریف نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے مجھ سے ملاقات کی ہے جس میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ میں تمام ایشو پر مشاورت سے چلیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اجلاس میں ایک بار پھر متفقہ فیصلے کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ منی بجٹ میں تمام امور پر ملکر چلیں گے۔ ایک سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہاکہ آئینی طور پر عدالتوں کو پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ آئین میں اداروں کے کام کرنے کا طریقہ کار موجود ہے جس پر عمل لازمی ہے ۔سید خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت چھ ماہ تیسرا بجٹ لارہی ہے یہ بہت بڑا سوال ہے ،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن بجٹ سے متعلق اپنے تحفظات اور سوالات پارلیمنٹ میں ضرور کریگی ۔انہوں نے کہاکہ حکومت سے آنے سے پہلے وزیر اعظم عمران خان نے بہت بڑے بڑے دعوے کئے تھے

چھ ماہ ہونے کو ہیں مگر حالات آپ سب کے سامنے ہیں ۔ ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان نے جس ایل این جی پر تحفظات کا اظہار کیا تھے، عمران خان کہتے تھے ایل این جی معاہدہ فراڈ ہے ، سپریم کورٹ ، نیب اور ادارے اس کا نوٹس لیں ،اور اب اسی کیلئے وہ قطر گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ادھار لینے یا کچھ اور لینے قطر گئے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان کشکول لیکر کبھی سعودی عرب جارہے ہیں کبھی کسی اور ملک جارہے ہیں اور کہہ رہے ہیں

ہمیں کچھ دے دو آپ کا بھی بھلا ہمارا بھی بھلا یہ تو ہم بچن میں سنتے تھے اور اپنے تیس سالہ سیاسی کیریئر میں کبھی ایسا نہیں دیکھا،تحریک انصاف کی حکومت اس حوالے سے ریکارڈ قائم کررہی ہے ۔ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہاکہ سپیکر نے احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے کوئی اپیل نہیں کی ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس (آج) بدھ کو ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…