ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

وزیراعظم کی حکام کوبھاشا ڈیم پرفوری کام شروع کرنے کی ہدایت

datetime 22  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی منظوری دیتے ہوئے حکام کو بھاشا ڈیم پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ، وزیراعظم نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی کے بارے میں کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پانی وبجلی نے وزیراعظم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور وصولیوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے وسط تک لوڈ شیڈنگ 6 گھنٹے ہے ، دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ 8 گھنٹے اور شہر ، علاقوں میں 40 گھنٹے ہے ، اجلاس میں چیئرمین واپڈا نے وزیراعظم نواز شریف بھاشا ڈیم سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعظم نے 31 جولائی تک بھاشا ڈیم کےلئے زمین خرید کر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بھاشا ڈیم پر فوری کام شروع کیا جائے اور انہوں نے تمام بجلی گھروں کو ایل این جی پر منتقل کرنے کی بھی منظوری دیدی ۔ وزیراعظم نے 28 مئی کو آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کرلی ہے جس میں پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ دی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…