ہفتہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2026 

ملک بھر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری، برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،صورتحال تشویشناک

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن ) ملک بھر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کے بعد خشک سردی کا خاتمہ ہو گیا جب کہ گلگت بلتستان میں برفباری کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔سب سے زیادہ بارش پسنی 28 ملی میٹر، دیر 26، خضدار، کالام 19، مالم جبہ 17، چترال 16، کوئٹہ 09، قلات، بالاکوٹ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ بارش ریکارڈ کی گئی۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ گزشتہ شب سے جاری ہے۔

جڑواں شہروں اور لاہور سمیت پنجاب بھر میں وقفے وقفے سے تیز اور آہستہ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔کراچی میں ہونے والی بارش بلدیاتی اداروں کی نااہلی کے باعث ہمیشہ کی طرح زحمت ثابت ہوئی۔ کراچی میں گزشتہ شب ہونے والی تیز بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے۔کراچی میں بارش کے ساتھ ہی متعدد بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے اور شہر کا بیشتر حصہ تاریکی میں ڈوب گیا۔خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے بھی کئی شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔مری، سوات، مالم جبہ سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں ایک سے دو فٹ برف پڑ چکی ہے۔ گلگت بلتستان میں ہونے والی برفباری نے گزشتہ 30 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔مری، سوات سمیت پہاڑی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ شروع ہوتے ہی سیاحوں نے مختلف علاقوں کا رخ کر لیا ہے جب کہ پہاڑوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ دو روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔سب سے زیادہ بارش پسنی 28 ملی میٹر، دیر 26، خضدار، کالام 19، مالم جبہ 17، چترال 16، کوئٹہ 09، قلات، بالاکوٹ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارش نے جاڑے کی شدت بڑھا دی۔

لاہور میں کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب، سندھ، بلوچستان میں مزید بارش،مری، گلیات اور کشمیر میں برفباری کی پیشگوئی کر دی۔لاہور کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کہیں بوندا باندی تو کہیں تیز بارش نے موسم مزید ٹھنڈا ٹھار کر دیا۔ بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہوا کے جھونکوں نے موسم کو دلفریب بنا دیا۔ آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10 جبکہ زیادہ سے زیادہ 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب کے شہروں راجن پور، اوچ شریف اور روجھان میں بھی بادل برسے۔ سیالکوٹ، گجرات، قصور، بورے والا، خانیوال اور فیصل آباد میں بھی بارش ہوئی، وہاڑی میں ڑالہ باری نے سردی کی شدت بڑھا دی۔ملکہ کوہسار مری میں برفباری نے سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ زیارت میں بھی وائٹ کارپٹ بچھ گیا۔ بٹگرام میں ایک فٹ تک برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔



کالم



مذہبی جنگ(تیسرا حصہ)


بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…