اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

’’میرا بیٹا تحریک انصاف کی کس اہم رہنماکی دیورانی کے گھر میں پلا اور پڑھا؟‘‘ دہشت گرد قرار دیکر قتل کئے جانیوالے ڈرائیور ذیشان کی والدہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) سانحہ ساہیوال میں دہشت گرد قرار دیکر قتل کئے گئے ڈرائیور ذیشان کی والدہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ میر ے بیٹے پر سے دہشت گردی کاالزام ختم کیا جائے ،میرا بیٹاراہنما تحریک انصاف عندلیب عباس کی دیورانی نے میرے بیٹے کو پڑھایا تھا اور ہم اس کے گھر میں ہی رہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان کے کی والدہ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان سے یہ ہی کہتی ہوں کہ میرے بیٹے پر جو الزام لگایا گیاہے ، اس کوختم کردیا جائے ، ذیشان کی ایک بیٹی ہے ، لوگ انگلیاں اٹھائیں گے کہ یہ دہشت گرد کی بیٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عندلیب عباس مجھے اچھی طرح جانتی ہے اور وہ یہ بھی اچھی طرح جانتی ہے کہ یہ بچے کیسے پڑھے ہیں اور یہ گھر کیسے بنا ہے ؟ انہوں نے کہا کہ عندلیب عباس کی دیورانی روبینہ نے مجھے اپنے گھر میں نیو ماڈل ٹاؤن میں رکھا تھا اور میرے بیٹے ذیشان کو بھی اس نے ہی پڑھایا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کے بارے میں سکول اور محلے سے بھی پوچھ لیا جائے کہ وہ کیسا تھا ، میرے بیٹے نے آئی سی ایس کیا ہوا تھا ، کچھ تو خدا کا خوف کریں ، ہم ایسے لوگ نہیں ہیں ، اگر کوئی ثبوت تھا تو اس کوپکڑ لیتے ،مارتے نہ تاکہ پتہ چل جاتا کہ وہ کیسا تھا ؟ اب تو اگر ثبوت بھی دیں گے تو ہم مانیں گے نہیں کیونکہ اس کو تو مار دیا گیا ہے۔  سانحہ ساہیوال میں دہشت گرد قرار دیکر قتل کئے گئے ڈرائیور ذیشان کی والدہ نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ میر ے بیٹے پر سے دہشت گردی کاالزام ختم کیا جائے ،میرا بیٹاراہنما تحریک انصاف عندلیب عباس کی دیورانی نے میرے بیٹے کو پڑھایا تھا اور ہم اس کے گھر میں ہی رہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ذیشان کے کی والدہ نے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان سے یہ ہی کہتی ہوں کہ میرے بیٹے پر جو الزام لگایا گیاہے ، اس کوختم کردیا جائے

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…