جمعرات‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2026 

عمران خان آج تک ٹیم نہیں بنا سکے، اچھی ٹیم ہوتی تو حالات نہ بگڑتے ، حکومتی اتحادی جماعت ہی وزیر اعظم پر پھٹ پڑی،کھری کھری سنادیں

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے وزیراعظم عمران خان سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا رویہ تبدیل نہیں ہوا البتہ عمران خان کا یہی رویہ رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔تحریک انصاف کی حکومت میں اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رہنما کامل علی آغا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آج تک ٹیم نہیں بنا سکے، عمران خان کے پاس اچھی ٹیم ہوتی تو حالات نہ بگڑتے جب کہ حکومت کی جانب سے کسی بھی ایشو پر اتحادیوں

سے مشاورت نہیں کی جا رہی۔کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے اندر مشاورت کی کمی ہے، عمران خان اتحادیوں سے مشاورت نہیں کرتے اور ان کے نیچے کے لوگ بھی مشاورت نہیں کرتے، دیکھنا یہ ہے کہ عمران خان ہمارے تحفظات کو کیسے لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی اتحادی کو وزارت دی ہے تو وزیر کو اختیار بھی دینا چاہیے، ہم دشمنی اور دوستی دونوں بھرپور نبھاتے ہیں، ہمارا رویہ تبدیل نہیں ہوا اور اگر عمران خان کا یہی رویہ رہا تو ساتھ چلنا مشکل ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…