جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

’’ میں کسی کو پھانسی نہیں دے سکتا ‘‘صحافیوں کے سوال پر عثمان بزداربھڑک اٹھے ،انصاف کیلئے کیا کہہ کر ٹال دیا؟

datetime 21  جنوری‬‮  2019 |

لاہور(وائس آف ایشیا)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی میں ساہیوال پہنچ گیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں میانوالی تھا جب واقعہ کی اطلاع موصول ہوئی۔ واقعہ پر اعلیٰ سطح کی جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے۔ جے آئی ٹی کو تحقیقات کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت دی تھی۔ جے آئی ٹی کو دی جانے والی ڈیڈ لائن کل شام پانچ بجے ختم ہو جائے گی۔

جے آئی ٹی کی رپورٹ کل شام پانچ بجے آئے گی تو کارروائی ہو گی۔ جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے کے فوری بعد ایک اور میٹنگ کریں گے۔ میں کسی کو پھانسی نہیں لگا سکتا۔ انکوائری رپورٹ کا انتظار کریں پھر دیکھیں گے کہ کیا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب صبر سے کام لیں ، آپ سب دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کو دو کروڑ روپے دینے اور بچوں کی کفالت کا ذمہ اْٹھانے کا اعلان کیا ہے۔سانحہ ساہیوال میں وزیراعلیٰ پنجاب نے پْھرتی دکھائی اور زخمی بچوں کی عیادت کو پہنچے، انہوں نے واقعہ کا نوٹس لے کر کارروائی میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم بھی دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان زخمی عمیر خلیل کی عیادت اور والدین اور بہن کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کے لیے اسپتال پہنچے تو بچوں کی کفالت کی ذمہ داری اْٹھانے کا اعلان کیا جس ان کے اس اعلان کی خوب پذیرائی کی گئی لیکن یہاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ایک حرکت نے انہیں مشکل میں ڈال دیا۔اسپتال میں زیر علاج والدین اور بہن کا ساتھ کھو دینے والے عمیر کی عیادت کو جانے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اپنے ساتھ پھولوں کو گلدستہ بھی لے گئے اور لے جا کر بچے کے پاس رکھ دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اس حرکت پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیااور انہیں مشورہ دیا گیا کہ ہر جگہ جانے کے پروٹوکولز ہوتے ہیں جس کی پیروی کی جانی چاہئیے لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہئیے کہ پہلے معاملے کی نوعیت کو سمجھا کریں اور اس کے بعد کوئی قدم اْٹھایا کریں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی اس حرکت پر انہیں صحافیوں، تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کی جانب سے بھی خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…