لاہور(اے این این)وزیراطلاعات پنجاب نے سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے بھی بچے ہوتے ہیں ، سی ٹی ڈی نے ان دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی جن کا کئی دن سے تعاقب کیا جارہا تھا ۔فیاض الحسن چوہان نے واقعہ پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقامی پولیس نہیں ہے ، سی ٹی ڈی تخریب کاروں اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتی ہے اور جب بھی وہ کارروائی کرتی ہے تو مقامی پولیس کواس وجہ سے اعتماد میں نہیں لیتی کہ
چیزیں لیک آؤٹ نہ ہو جائے ۔ان کاکہناتھا کہ سی ٹی ڈی کا مطالعہ یہ تھا کہ کچھ دن پہلے ایک دہشتگرد فیصل آباد سے پکڑا گیا تھا ،جو کہ کراچی کے اندر ایجنسی کے ایک اہلکار کے قتل میں ملوث تھا ، اس کی تحقیقات کے دوران ان لوگوں سے متعلق انکشاف ہوا کہ یہ لوگ داعش سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے حساس ایجنسی کے اہلکار کے قتل میں مدد کی تھی اور سی ٹی ڈی والے ان کا کئی دن سے تعاقب کر رہے تھے ۔فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تو بس اسی ساری کارروائی کے دوران واقعہ ہواہے ۔