اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کار سوار میاں ،بیوی ،بیٹی اور ڈرائیور پرگولیاں پولیس والوں نے نہیں برسائیں بلکہ۔۔۔ساہیوال واقعے میں نیا موڑ سامنے آگیا، حیران کن انکشافات

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) ساہیوال میں مبینہ مقابلے کا مقدمہ تھانہ کائونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بھی درج کر لیا گیا ۔سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں تین اہلکاروں کا نام بھی دیا گیا ہے جو کہ آپریشن میں شریک ہوئے۔سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق کارروائی میں کارپورول محسن،رمضان اور حسنین اکبر شریک ہوئے۔مقدمہ 302/324،353اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے ۔

تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے اشتہاری مجرمان دہشتگرد شاہد جبار ، عبد الرحمن او ران کے دیگر ساتھی ایک موٹر سائیکل اور کار سوار فیملی کے کور میں ساہیوال کی طرف جارہے ہیں جس پر پیشگی ناکہ بندی کر لی گئی ۔موٹر سائیکل سواروں کے پاس ایک بڑ ا بیگ تھااو ران کے پیچھے ایک سفید رنگ کی آلٹو کار تھی۔ جب انہیں روکنے کی کوشش کی گئی تو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کر دی اور سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کے آفیشلز آپریشنل ٹیکنیکس کی وجہ سے محفوظ رہے اور دہشتگردوں کو گرفتار کرنے کے لئے دفاعی حکمت عملی اپنائی ۔ اس دوران کار میں سے بھی ایک شخص نے فائرنگ کرنا شروع کر دی ۔موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے کار سوار ان کے اپنے ساتھی زد میں آ گئے۔ جب کار کو چیک کیا گیا تو دو اافراد ،ایک عورت اورایک بچی دہشتگردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے جبکہ ایک بچہ اور بچی زخمی تھے جنہیںسرکاری ہسپتال پہنچایاگیا ۔ کار سواروں کا سامان چیک کیا گیا تو اس میںپارچا جات کے علاوہ دو خود کش جیکٹس،آٹھ ہینڈ گرینڈ ، دو پسٹل اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر کے قبضہ میں لے لی گئیں ۔ایف آئی آرکے متن میں کہا گیا ہے ہماری سرکاری گاڑی پر بھی دہشتگردوںکے فائر لگے ۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…