اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک چین اقتصادی راہداری، وزیراعظم کا اہم اعلان، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین اقتصادی راہداری پر بریفنگ کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس دوبارہ 28مئی کو وزیراعظم ہاﺅس میں طلب کرلی ہے ،کانفرنس میں شرکت کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو آگاہ کردیاگیا ہے کانفرنس کا انعقاد اٹھائیس مئی کو وزیراعظم ہاﺅس میں ہوگا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیںگے۔