جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

فیس بک انتطامیہ نے فیس بک میسینجر میں خاموشی سے کیا بڑی تبدیلی کی؟ پڑھیے تفصیلات

datetime 20  جنوری‬‮  2019 |

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک انتطامیہ نے اس وقت دنیا بھر میں مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ’میسینجر‘ پر گزشتہ ہفتے خاموشی سے تبدیل کرکے کئی لوگوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ اگرچہ آپ بھی فیس بک میسینجر کے صارفین ہیں تو آپ کے میسینجر پر بھی یہ تبدیلی آئی ہوگی اور اگر اتفاق سے کسی صارف کا میسینجر اپ ڈیٹ نہیں ہوا تو پریشانی کی کوئی بات نہیں جلد ہی

ان کا بھی میسینجر ازخود اپ ڈیٹ ہو جائے گا۔ جی ہاں، فیس بک میسینجر انتظامیہ نے ایک بار پھر میسینجر کا ڈیزائن تبدیل کرکے اسے صارفین کے استعمال کے لیے مزید آسان بنادیا۔ اگرچہ فیس بک میسینجر پر گزشتہ 2 سال سے نئے اور بہترین فیچرز متعارف کرائے جانے کا سلسلہ جاری تھا، تاہم اب اس ایپلی کیشن کے ہوم پیج کو سب کے لیے مزید آسان اور بہتر بنایا گیا ہے۔ نئی تبدیلی سے صارفین کو آسانی ہوگی۔ فیس بک میسینجر پر حال ہی میں کی جانے والی تبدیلی کا اعلان مئی 2018 میں کیا گیا تھا اور اکتوبر 2018 میں میسینجر میں کئی واضح تبدیلیاں کرکے اسے بلکل تبدیل کردیا گیا تھا۔ تاہم اب اسے مزید تبدیل کرکے صارفین کے لیے آسانی کردی گئی ہے۔ اب فیس بک میسینجر صارفین موصول ہونے والے پیغامات کو واضح انداز میں پڑھنے سمیت آن لائن افراد کو جلد سرچ کر سکیں گے۔ نیا ڈیزائن جلد تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا، ساتھ ہی نئی تبدیلی کے ساتھ صارفین گیمز اور معروف پیجز کو بھی ماضی کے مقابلے آسانی سے سرچ کر سکیں گے۔ فیس بک انتطامیہ کے مطابق میسینجر کو گزشتہ ہفتے تبدیل کردیا گیا تھا اور اس کا اپڈیٹ ورجن گوگل پلے اسٹور سمیت تمام اسٹورز پر دستیاب ہے۔ ساتھ ہی انتطامیہ کا کہنا تھا کہ فیس بک میسینجر ازخود اپڈیٹ ہو جائے گا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کے پاس میسینجر کا نیا ورژن دستیاب نہیں ہوگا۔ فیس بک میسینجر انتطامیہ کے مطابق آئندہ ہفتے تک دنیا بھرمیں تمام صارفین میسینجر کا نیا ورژن استعمال کر سکیں گے۔ فیس بک میسینجر کے نئے ورژن پر فوری طور پر امریکا، یورپ، وسطی و جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کے زیادہ تر صارفین کو رسائی حاصل ہوچکی ہے۔ تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ دنیا کے چند ممالک کے کچھ صارفین تک میسینجر تاحال اپ ڈیٹ نہیں ہوا، لیکن جلد ہی تمام صارفین ایپلی کیشن کا نیا ورژن استعمال کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…