ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

مسلم لیگ(ن) نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع پر مشروط حمایت کردی،حمایت کے بدلے کیامانگ لیا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ن لیگ مشروط حمایت کرنے پر آمادہ،ن لیگ اس حمایت کے بدلے اپنے کچھ مطالبات مقتدر حلقوں کے سامنے رکھے گی،میاں شہبازشریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اعتماد میں لے کر تمام فیصلے کر رہے ہیں،دونوں کے درمیان پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہبازشریف رابطے کا ذریعہ ہیں۔

حمزہ شہبازنے جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل لاہور میں میاں نوازشریف سے ملاقات کی اور جمعہ کا دن انہوں نے اسلام آباد میں اپنے والد میاں شہبازشریف کے ساتھ گزارا۔ذرائع کے مطابق میاں شہبازشریف کا خیال ہے کہ ن لیگ اور بالخصوص شریف خاندان کی مشکلات کم کرنے کیلئے نوازلیگ کو اپنے بیانئے’’ووٹ کو عزت دو‘‘ سے پیچھے ہٹنا پڑے گا اور مقتدر حلقوں کے خلاف اپنا پایا گیا سخت لہجہ چھوڑنا ہوگا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف بھی اس بات پر آمادہ دکھائی دیتے ہیں۔قومی اسمبلی میں میاں شہبازشریف کا خطاب اور یہ کہنا کہ ملک کو جو امداد مل رہی ہے وہ جنرل قمرجاوید باجوہ کی وجہ سے مل رہی ہے،اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،ن لیگ بتدریج اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹے گی اور مقتدار حلقوں سے راہ ورسم بڑھائے گی۔میاں نوازشریف کے مقتدر حلقوں سے جب بھی تعلقات خراب ہوئے تو میاں شہبازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار بگڑے تعلقات کو معمول پر لانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہے۔ایک بار پھر میاں شہبازشریف ملکی سیاست میں متحرک کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے حوالے سے ن لیگ مشروط حمایت کرنے پر آمادہ،ن لیگ اس حمایت کے بدلے اپنے کچھ مطالبات مقتدر حلقوں کے سامنے رکھے گی،میاں شہبازشریف اپنے بڑے بھائی سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو اعتماد میں لے کر تمام فیصلے کر رہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…