سرگودھا (آن لائن) حکومت نے عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بلدیاتی اداروں کو فروری کے آخر تک فارغ کرنے اور عید الفطر کے فوری بعد نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے تیاریاں مکمل کرنا شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کی توجہ بڑھتے ہوئے مسائل سے ہٹائی جائے جس کیلئے حکومت
نے بلدیاتی اداروں کو فروری کے آخر تک ختم کرکے بلدیاتی انتخابات عید الفطر کے فوری بعد کرانے کیلئے اقدامات کرنے کی تیاریاں مکمل کرنا شروع کردی ہیں اور اپنے ارکان اسمبلی سے کہا ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں مضبوط امیدوار سامنے لائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی جاسکے۔