بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور محکمہ مال کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بڑے فیصلے،زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیم کیلئے تبدیل کرانے پر پابندی عائد،اب پٹواری کے پاس بھی نہیں جاناپڑے گا

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آبادمیں ضلعی انتظامیہ کی غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور محکمہ مال کے خلاف عوامی شکایات کے ازالے کیلئے بڑے فیصلے،زون تھری میں زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیم کیلئے تبدیل کرانے پر پابندی عائد،پٹواریوں اور گرداوروں کے نام تبدیل،فردلینے کیلئے پٹواری کے پاس بھی نہیں جاناپڑے گا،

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادکے زون تھری میں زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ سکیموں میں استعمال کرنے اور غیرقانونی خریدوفروخت کی شکایات کا ازالہ کرنے کیلئے زون3 میں زرعی زمین کو ہاؤسنگ اسکیم کے لئے تبدیل کرانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے اور اس کو سی ڈی اے کی منظوری سے مشروط کردیاگیاہے، سی ڈی اے کی منظوری کے بغیر کسی زرعی زمین کی ہیت تبدیل نہیں ہوگی اس کے علاوہ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات 12 پٹواریوں کا تبادلہ بھی کردیاگیاہے،ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹواری پانچ ،دس سال تک ایک ہی علاقے میں تعینات تھے،چیف کمشنر کی ہدایت پر مذکورہ پٹواریوں کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے،دوسری جانب پٹوارکلچرکے خاتمے کیلئے اسلام آبادمیں محکمہ مال کے افسران کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے ہیں،پٹواری کوریونیوآفیشل،جبکہ گرداورکو سرکل ریونیوآفیشل کانام دیاگیاہے،اس کے علاوہ نیانظام وضع کیاگیاہے کہ اب شہریوں کو زمین کی فردلینے کیلئے پٹواری کے پاس نہیں جاناپڑے گا،شہری ضلعی انتظامیہ کے بنائے گئے سنٹرپر جاکر ون ونڈوآپریشن کے تحت ایک درخواست دیں گے جس پر شہریوں کو ان کی مطلوبہ دستاویزات پٹواری اور منشی سے ملے بغیر مل سکے۔ زون تھری میں زرعی زمینوں کو ہاؤسنگ اسکیم کیلئے تبدیل کرانے پر پابندی عائد،پٹواریوں اور گرداوروں کے نام تبدیل،فردلینے کیلئے پٹواری کے پاس بھی نہیں جاناپڑے گا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…