پیر‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2024 

سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے اہم یورپی ممالک کیلئے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع ،تارکین وطن میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آن لائن)سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پیرس ، بارسلونا کے لیے پاکستان کی قومی ائرلائنز پاکستان انٹر نیشنل لائنز براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے۔افتتاحی پرواز PK 720کے ذریعے سیالکوٹ آ نے والے مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے وزیر اعلیٰ سردار عثمان احمد خان بزدار آج بروز اتوار سیالکوٹ ائرپورٹ پہنچ رہے ہیں۔

اس موقع پر محمد میاں سومرو وفاقی وزیر ایوی ایشن و چیئرمین پرائیوٹائزیشن کمیشن،، جناب عثمان ڈار معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان برائے امور نوجواناں ،ائرمارشل محمد ارشد ملک صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز ، چودھری محمد اخلاق صوبائی وزیر خصوصی تعلیم ، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی، چیف ایگزیکٹو آفیسر سیال میجر جنرل ( ر) محمد عابد نذیر ، کمشنر گوجرانوالہ اسد اللہ فیض، آر پی او طارق قریشی، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ ڈاکٹر سید بلال حیدر ، ڈی پی او امیر عبداللہ خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مس مرضیہ سلیم ان کا استقبال کریں گے۔ اس موقع پر سیال کی طرف سے خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پی آئی اے نے 30 نومبر2007 کو سیالکوٹ ائر پورٹ سے اندرون ملک پروازوں کا آغاز کیا تھا۔ اس سلسلہ کی پہلی بین الااقومی پرواز22 فروری2008 کو پہلی بین الاقوامی پرواز کویت کے لیے شروع کرکے گلف ممالک سے سیالکوٹ کا براہ راست رابطہ قائم کرایا جبکہ 13 نومبر2009 کو سیالکوٹ ائرپورٹ سے حج پروازوں کا آغاز کرکے سیالکوٹ ائرپورٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ پی آئی اے کی سیالکوٹ ائرپورٹ کامیابی کو دیکھتے ہوئے گلف ائر، امارات ائر لائنز، قطر ائرویز،فلائی دبئی، ائر عریبہ ، سلام ائر اور سعودی گلف ائر لائنز بھی سیالکوٹ ائر پورٹ سے اپنی سروس شروع کی۔ اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خواہش پر وفاقی وزیر ایوی ایشن محمد میاں سومرو کی زیر نگرانی اور ائر مارشل ارشد ملک کی قیادت میں پی آئی اے اپنے احیاء کے لیے جو کوششیں کر رہی ہے اس کا آغاز بھی شہر اقبال کے اس ائرپورٹ کیا گیا۔

گذشتہ برس 20 نومبر کو 9 سال کے طویل عرصے کے بعد شارجہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرکے کیاگیا۔ لیکن آج پی آئی نے یورپ کے اہم شہروں پیرس اور بارسلونا لیے اپنی براہ راست پرواز شروع کرکے سیالکوٹ ائر پورٹ کی انتظامیہ، ڈائریکٹران ، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور میر پو ر ڈویثرن آزاد جموں و کشمیر کے عوام پر جو بڑا احسان کیا ہے۔اس سے اس وسیع و عریض کے علاقے کے عوام کے ساتھ کاروباری برادری کو سبھی بے حد فائدہ ہو گا ۔

مسافروں اور کارگو کا وقت بچے گا صرف آٹھ گھنٹے میں یورپ اور سیالکوٹ کے درمیان سفر مکمل ہو سکے گا۔جس سے وقت کے ساتھ ساتھ پیسے کی بھی بچت ہوگی ۔ عوامی ،سماجی و کاروباری طبقوں کو توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ائرپورٹ آمد سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شہباز پور پل کو ٹریفک کے لیے فوری کھولنے، ڈرائی پورٹ ائرپورٹ سڑک کارپٹ کرنے ، سمبڑیال موڑ سے ائرپورٹ کو ملانے والی ہائی وے کی سڑک کی تعمیر، گوہدپور ائرپورٹ کو دو رویہ بنانے،

سیالکوٹ سمبڑیال وزیر آباد کی تعمیر و مرمت جبکہ ائرپورٹ کو آنے والی تمام سڑکوں پر شہری ائرپورٹوں کی طرح باقاعدہ سٹریٹ لائٹس کا انتظام کرنے ، ا ئرپورٹ، ٹینری زون سمیت پورے علاقے کو سیلابوں سے ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھنے کے لیے ایک ماسٹر پلان کے تحت موضع کھمبرانوالہ سے ائر پورٹ کے دونوں طرف نالے تعمیر کرکے انہیں قدرتی نالوں ڈوگری اور نالہ پلکھومیں ڈالنے اور کمیونیکشن اینڈ ورکس دیپارٹمنٹ کی طرف سے تیار کئے جانے والے پی سی ون کو منظور کرکے فنڈز فراہم کے ائرپورٹ اور ڈرائی پورٹ ، سیالکوٹ، سمبڑیال کے سینکڑوں دیہات و قصبات کو 9 کلومیٹر حفاظتی بند تعمیر کرنے جیسے کے اعلانات بھی متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…