اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی بجائے کون کرے گا؟احکامات جاری

datetime 19  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی ) ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کی سربراہی ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی بجائے ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز کرینگے ۔ قبل ازیں ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیز آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے ممبرز میں اس جے آئی ٹی

کا حصہ ہونگے۔جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔تاہم وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے اورجے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس سید اعجاز شاہ ہوں گے۔دیگر اراکین میں انٹیلجنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے ۔جے آئی ٹی کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…