کراچی(نیوزڈیسک) صفورہ گوٹھ بس حملے کے تفتیش کاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیلی برادری کی بس پر حملے کے گرفتار 4 مرکزی ملزمان نے تفتیش کے دوران بتایا ہے کہ انسانی حقوق کی کارکن سبین محمود کو لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز کے خلاف مہم چلانے پر قتل کیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کے کاو نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ راجا عمر خطاب نے کہا کہ اسماعیلی برادری کی بس پر حملے کے پیچھے فرقہ وارانہ دہشت گردی تھی تاہم دہشت گرد اس واقعے سے بین الاقوامی سطح پربھی توجہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کراچی اور حیدرآباد میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ بس پر حملے میں رہ جانے والے ایک اہم ثبوت کے باعث ان دہشت گردوں کی گرفتاری ممکن ہوسکی ۔عمر خطاب نے کہا کہ وہ اس دہشت گرد گروپ کی گرفتاری کےلئے گذشتہ سال اپریل سے کام کررہے ہیں۔پولیس افسر نے کہاکہ آخری ثبوت نے ان دہشت گردوں تک پہنچنے میں مدد فراہم کی ہے جسے وہ اس وقت میڈیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کررہے۔گرفتار ہونے والے 4 دہشت گردوں میں سے صفورہ بس حملے کے ماسٹر مائنڈ طاہر عرف سائیں کو گلشن معمار سے گرفتار کیا گیا ہے، یہ علاقہ حملے کے مقام سے کچھ ہی فاصلے موجود ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ابتدائی طور پر ملزم تفتیش میں مدد نہیں کررہا تھا تاہم پولیس افسران کی جانب سے اس کے گھر والوں کی تفصیلات بتائے جانے کے بعد ملزم نے صفورہ بس حملے اور دیگر کارروائیوں کے حقائق بتانے شروع کردیئے۔عمر خطاب نے انکشاف کیا کہ طاہر 2007 ءمیں حیدرآباد پولیس کے ہاتھوں ہندو برادری کے فرد کو ہلاک کرنے اور اغوا برائے تاوان کی الزامات کے تحت گرفتار ہو چکا ہے تاہم بعد میں اس کو رہا کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی ملیر راو ¿ انوار نے گذشتہ دنوں طاہر کے بھائی شاہد کو جو کہ مبینہ طور پر دہشت گرد بتایا جاتا ہے کو کراچی کے مضافات میں ایک مقابلے کے دوران ہلاک کردیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق صفورہ گوٹھ بس حملے کے گرفتار مرکزی ملزم سعد عزیز ٹرینگ حاصل کرنے کےلئے دو بار وزیرستان گیا تھا۔سعد اردو سے انگریزی میں پمفلیٹ کا ترجمع کرتا تھا اور سبین محمود کے چلائے جانے والے سوشل میڈیا فورم ٹی ٹو ایف کے سیمینار میں دو بار شریک ہوچکا تھا۔تیسرے دہشت گرد کے حوالے سے پولیس حکام نے بتایا کہ محمد اظفر عشرت کا تعلق ایک امیر گھرانے سے ہے اور وہ دہرا جی کالونی میں رہائش پذیر تھا۔پولیس حکام کے مطابق اس کا مذکورہ گھر دیگر دہشت گرد چھپانے کے لئے بھی استعمال ہوتا تھا . ملزم امریکی شہری ڈاکٹر لوبو پر حملے میں ملوث ہے۔سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق گرفتار ہونے والا چوتھا دہشت گرد حافظ ناصر، عمر حفیظ نامی شخص کا بھائی ہے جو اس دہشت گرد گروپ میں نمبر ٹو پر ہے۔پولیس کے مطابق ملزم دہشت گردوں کو انتظامی مدد فراہم کرتا تھا اور دہشت گردوں کے ان کے خاندانوں سے رابطے کا ذمہ دار بھی تھا۔عمر خطاب نے کہا کہ مذکورہ دہشت گرد گروپ 35 افراد پر مشتمل ہے اور ان میں سے بیشتر حیدرآباد میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ کارروائیاں کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ یہ گروپ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کےلئے موبائل فون کا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی دیگر جدید رابطے کے آلات استعمال کرتا ہے۔عمر خطاب نے کہا کہ ان ملزمان سے مزید تفتیش اور اس گروپ کے دیگر تنظیموں سے رابطے کے حوالے سے تحقیقات کے لئے بہت جلد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
سبین محمود کے قتل میں مولانا عبدالعزیز کا کیا کردار تھا؟،جانیئے اس اہم رپورٹ میں
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ...
-
’’کوئی بات نہیں، بھول جاؤ‘‘پرویز مشرف کی زندگی کے آخری دنوں میں بیٹے نے کس ...
-
’’بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہاہے اور اس لیئے مودی۔۔‘‘ حامد میر نے ...
-
کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟
-
چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان
-
کیا واقعی پاکستان اور بھارت کے درمیان 18مئی تک ہی سیز فائر کا فیصلہ کیا ...
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
23 سالہ نوجوان پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا ...
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر ...
-
گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل’خاتون زخمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
“بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موومنٹ کی اطلاعات, بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے...
-
’’کوئی بات نہیں، بھول جاؤ‘‘پرویز مشرف کی زندگی کے آخری دنوں میں بیٹے نے کس وجہ سے معافی مانگی ؟بلال...
-
’’بھارتی حکومت پر بہت زیادہ دباو بڑھ رہاہے اور اس لیئے مودی۔۔‘‘ حامد میر نے اہم بیان جاری کر دیا
-
کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟
-
چین کا پاکستان کو جدید فائٹر جیٹ جے 35 اے فراہم کرنے کا اعلان
-
کیا واقعی پاکستان اور بھارت کے درمیان 18مئی تک ہی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا؟ سیکیورٹی ذرائع نے معمہ...
-
نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی فہرستیں تیار
-
23 سالہ نوجوان پاکستان کا سب سے کم عمر اسسٹنٹ کمشنر بن گیا
-
17.6 ٹریلین روپے کے بجٹ کی منظوری، آئی ایم ایف نے 11 نئی شرائط لگا دیں
-
پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل، عالمی میڈیا کا بھی اعتراف
-
3دن کی نومولود کو سڑک سے اٹھا کر پالا، لڑکی نے 14 سال کی عمر میں ماں کو قتل کردیا
-
گھر میں فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل’خاتون زخمی
-
غزوہ ہند
-
پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت ایشیا کپ 2025 سے دستبردار