جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

ٹیسٹ میں سنچری انگلش بیٹسمینوں سے روٹھ گئی

datetime 22  مئی‬‮  2015 |

لندن(نیوزڈیسک) سنچری ٹیسٹ میں سنچری انگلش بیٹسمینوں سے روٹھ گئی، نیوزی لینڈ سے لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن2 پلیئرز جوئے روٹ اور بین اسٹوکس 90کے پھیرے میں جکڑے گئے،ٹیم بھی ڈگمگا کر سنبھل گئی، صرف 30 رنز پر 4 وکٹیں گنوانے کے بعد پہلے دن کھیل کا اختتام 6 وکٹ پر 354 رنز بناکرکیا، ففٹی بنانے والے جوز بٹلر دن کی آخری گیند پر آوٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے سنچری ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے والی انگلش ٹیم کا آغاز اچھا نہیں ہوا، 30 رنز تک پہنچتے پہنچتے 4 کھلاڑی پویلین واپس پہنچ چکے تھے، ریٹائرڈ ٹروٹ کی جگہ ڈیبیو کرنے والے ایڈم لیتھ صرف 7 رنز بناکر ٹم ساو¿تھی کی گیند پر وکٹ کیپر بی جے واٹلنگ کا کیچ بن گئے، ٹرینٹ بولٹ نے گیری بیلنس (1) کو تھرڈ سلپ میں ساو¿تھی کا کیچ بنوایا،کپتان کک 16 رنز بناکر ہینری کی پہلی ٹیسٹ وکٹ بنے، وہ بھی کاٹ بی ہائنڈ ہوئے، بیل نے ہینری کی دوسری وکٹ بننے سے پہلے ایک رن بنایا۔اس موقع پر روٹ اور اسٹوکس کیوی یلغار کے آگے بند باندھتے ہوئے اسکور کو 191 تک لے گئے، دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کیلیے 161 کی شراکت ہوئی، اسٹوکس 92 رنز پر کریگ کی گیند پر بولڈ ہوگئے، سنچری سے صرف2 رنز کی دوری پر روٹ کی ہمت بھی جواب دے گئی، انھیں ہینری نے لیھتم کی مدد سے قابو کیا۔ دن کی ا?خری گیند پر بٹلر 67 رنز پر بولٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ یوں کھیل کا اختتام انگلینڈ نے 7 وکٹ 354 رنز پر کیا، معین 49 پر ناٹ آوٹ رہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…