اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں ایک ہفتے کے دوران مختلف علاقوں میں اہم کمانڈر سمیت انتالیس دہشتگرد مارے گئے ، متعدد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ مددگار سنٹر میں صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اور ڈی آئی جی ایف سی بریگیڈئر طاہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس دوران بات کرتے ہوئے بریگیڈئر طاہر نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن سیکورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے۔ قلات اور مستونگ میں 20 شرپسند ہلاک ہوئے ان کے تین ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے اور ان سے خودکش جیکٹس سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے شرپسند عناصر کو واپس قومی دھارے میں شریک ہونے کی دعوت دی۔ صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم افراد کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔