اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

ذوالفقار مرزا کے گھر پر پولیس چھاپہ ، 2 گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا

datetime 22  مئی‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے باغی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے گھر پرجمعے کو پولیس نے چھاپہ مارا۔ جمعے کو پولیس کی بھاری نفری نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ذوالفقار مرزا کے گھر پر چھاپہ مارا اور ان کے 2 گارڈز کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ سابق وزیر داخلہ سندھ کے گھر پر ا±ن مطلوب افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا گیا، جن کی ضمانت نہیں ہوئی تھی۔اس کارروائی میں پولیس کی 4 موبائلوں اور بکتر بند گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کی گئی تھی۔تاہم گارڈز کوحراست میں لینے کے بعد پولیس نے ذوالفقارمرزا کے گھر کا محاصرہ ختم کردیا گیا،چھاپے کے وقت ذوالفقار مرزا گھر میں موجود نہیں تھے تاہم ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا گھرمیں موجود تھیں ۔واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا پر 10 سے زائد مقدمات درج ہیں۔رواں ہفتے منگل کو ذوالفقار مرزا کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت پہنچے اور خود کو گرفتاری سے بچنے کے لیے 8 گھنٹوں سے زائد کمرہ عدالت میں بند کرلیا تھا۔ذوالفقار مرزا نے ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر سندھ ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا کہ عدالت سے باہر نکلتے ہیں انہیں گرفتار کرلیا جائے گا، جس پرعدالت نے ذوالفقار مرزا کو گرفتار نہ کرنے اور قانون کے مطابق عمل کرنے کا حکم دیا تھا۔جبکہ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 13 مقدمات میں ذوالفقار مرزا اور ان کے 47 ساتھیوں کی عبوری ضمانت میں 30 مئی تک کے لیے توسیع کردی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا گزشتہ کئی مہینوں سے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سندھ حکومت کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کررہے ہیں، جس کے باعث رواں برس فروری میں انھیں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سے بھی بے دخل کردیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…