لندن(نیوز ڈیسک) ایک جانب جہاں ڈپریشن یا ذہنی تناو¿ کی بیماری خطر ناک تصور کی جاتی ہے وہیں تحقیق کے مطابق جگر کی بیماری بھی جان لیوا ہوتی ہے لیکن برطانیہ کی ‘ایڈنبرا یونیورسٹی’ میں کلینکل فار برین سائنس سینٹر میں ہو نے والی تحقیق کے مطابق ذہنی دباو¿ اور جگر کی بیماری کے درمیان ممکنہ تعلق ہے۔برطانیہ میں سائنسدانوں کے 10 سالہ مطالعے کے بعد یہ معلوم ہوا ہے کہ ذہنی دباو¿ کے شکار افراد میں جگر کی بیماریوں سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے۔ تحقیق میں نفسیاتی مسائل اورجگر کی مختلف بیماریوں کے نتیجے میں ہونے والی اموات کے درمیان ممکنہ تعلق کی نشاندہی ہوئی ہے۔تحقیق کار ڈاکٹر ٹام رس کے مطابق ان کی ٹیم نے 10 سال تک ایک لاکھ 65 ہزار افراد کی صحت کا جائزہ لیا اوراس دوران ہونے والی اموات کی وجوہات کا ریکارڈ تیار کیا جس کے نتائج میں یہ ثابت ہوئی کہ ذہنی دباو¿ جگرکی بیماریوں سے مرنے کے خطرے کے ساتھ بالواسطہ طورپرمنسلک رہی جس کے بعد یہ کہا جاسکتا ہے کہ ذہنی دباو¿ کے ساتھ جگرکی بیماریوں کا گہرا تعلق ہے۔ڈاکٹرٹام رس نے کہا کہ 10 سالہ مطالعے کے مطابق دماغ اورجسم کے درمیان اہم روابط کے لیے مزید ثبوت فراہم کرتا ہے جب کہ نفسیاتی دباو¿ کیجسمانی صحت پرنقصان دہ اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں۔
جگرکی بیماریوں سے مرنے کا خطرہ زیادہ ہوسکتا ہے، تحقیق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
بچوں کے لیے استعمال ہونے والے سیرپ پر فوری پابندی عائد
-
شدید سردی ،والدین نےسکولوں کی چھٹیاں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا
-
پاکستان نیوی کا زمین سے فضا تک مار کرنیوالے ایل وائی 80 میزائل کا تجربہ
-
آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکس ویل نے بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان کردیا
-
گھنے بالوں کا جھانسہ، شوہر گنجا نکلا، بیوی نے ایف آئی آر درج کرادی















































