اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفس سے پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے600 ٹکٹ چوری ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفس سے پاک زمبابوے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے600 ٹکٹ چوری ہوگئے ہیں۔ پی سی بی حکام نے ملازم عرفان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ صبح جب بورڈ انتظامیہ نے ٹکٹوں کی جانچ کی تو اس میں سے600 کم تھے جس پر پی سی بی ملازم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرا دیا گیا ہے۔ چوری ہونے والی ٹکٹوں میں فی ٹکٹ قیمت 1500 تھی پولیس کی جانب سے اعظم نامی جعلی کانسٹیبل کو بھی گرفتار کیا ہے جو بلیک میں ٹکٹیں فروخت کررہا تھا ۔